قرنیہ کی خرابی کی صورت میں قرنیہ کیسا نظر آتا ہے؟ اور اِس کی خرابی کی دیگر کونسی علامات ہوتی ہیں؟
قرنیہ اگر تھوڑا خراب ہو تو آ نکھ کا رنگ ﴿برا ؤن، نیلا وغیرہ﴾ گدلا گدلا نظر آتا ہے . اگر کافی زیادہ خراب ہو تو آنکھ دُودھیا رنگ کی نظر آتی ہے۔ اگر بہت ہی زیادہ خرابی پیدا ہو چکی ہو تو قرنیہ بالکل سفید نظر آنا شروع کر دیتا ہے۔ اِسی تنا سب سے نظر بھی کم ہو جا تی ہے۔ اگر زخم یا سوزش بھی موجُود ہو تو درد ہو تی ہے ، آنکھ سے پانی آتا ہے، اور روشنی برداشت نہیں ہوتی۔ تاہم پرانی تکلیف کی صورت میں عام طور پر صرف نظر کم ہوتی ہے اور دیکھنے میں آ نکھ سفید سفید نظر آتی ہے۔ ذیل کی تصاویر میں وہ آنکھیں دکھائی گئی ہیں جن میں قرنیہ خراب ہے۔
Leave a Reply