- آنکھوں کا تفصیلی معائنہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچا سکتا ہے
- بہت سی بیماریاں اپنے ابتدائی سٹیج پر سو فیصد قابل علاج ہوتی ہیں لیکن جب آخری مراحل میں پہنچ جاتی ہیں تو پھر لاعلاج ہو جاتی ہیں. اور بچوں کو مستقل طور پر نابینا بنا دیتی ہیں. اِن سے بچاؤ کیلئے کم از کم ایک دفعہ اپنے بچوں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کسی آئی سپیشلسٹ سے ضرور کروائیں.
- عمر کے ابتدائی سالوں میں سامنے آنے والی نظر کی کمزوری زیادہ تر آنکھوں کی غیر معمولی بناوٹ کی وجہ سے ہوتی ہے. آنکھ بناوٹ کا یہ نقص نہ دوائیوں سے دور ہو سکتا ہے اور نہ ہی عینک سے. عینک صرف بیماری کی علامتوں اور پیچیدگیوں کا علاج کرتی ہے اِس کے سبب کا علاج نہیں کرتی. عینک کے استعمال میں بےاحتیاطی بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے مثلاً آنکھوں میں بھینگاپن، سردرد، پڑھائی میں مشکلات، وغیرہ
- جب فیصلہ ہو جائے کہ عینک کی بچے کو ضرورت ہے تو پھر حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کر لیں اور عینک کو صحیح طریقے سے استعمال کروائیں.
- درج ذیل بیماریوں کے بارے میں خاص طور پر متفکر ہونے کی ضرورت ہے:
Amblyopia
Juvenile glaucoma
Retinopathy of prematurity - آج کی سب سے بڑی مصیبت کمپیوٹر کا مختلف شکلوں میں غلط استعمال ہے. بچوں کو اس سے بہت نقصانات ہو رہے ہیں. موبائل، ٹیب، لیپ ٹاپ، گیمیں، ٹی وی.
Leave a Reply