وعلیکم السلام پلیز جس ڈاکٹر نے آپریشن کرنا وہ آپ کو بہترین گائیڈ کر سکتا ہے۔ مختلف ڈاکٹرز اور مختلف شہروں میں علیحدہ علیحدہ کمپنیوں کے لینز ملتے ہیں۔ لینز کی کوالٹی سے زیادہ اہم چیز آپریشن کی کوالٹی ہے۔ جو لوگ آپریشن کے بعد مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں اور پریشان پھر رہے ہوتے ہیں اُن میں سے 70٪ سے زیادہ لوگوں کا مسئلہ لینز کی کوالٹی کے متعلق نہیں ہوتا بلکہ آپریشن کی کوالٹی خراب ہوتی ہے۔ آپریشن کرنے میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی ہو گئی ہوتی ہے نہ کہ لینز کی وجہ سے۔ آپ لینز بےشک تھوڑا ڈلوا لیں لیکن آپریشن کسی اچھے سرجن کروائیں اور بجائے کسی ٹیچنگ ہسپتال میں کروانے کے کسی ایسی جگہ پر کروائیں جہاں ڈاکٹر آپریشن کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھ کر کرے! ذہن میں رکھیں ٹیچنگ ہسپتال سیکھنے اور سکھانے کیلئے بنائے جاتے ہیں!
Leave a Reply