آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

فیکو آپریشن کے بعد کی ہدایات

فیکو آپریشن کے بعد کی ہدایات 

  1. سب سے پہلی بات یہ ہے کہ شفا دینے والا اللہ تعالی ہے اِس لئے اُس سے مسلسل دُعا کرتے رہیں۔ اور جِتنا فائدہ ہوتا جائے اُتنا اللہ کا شکر ادا کرتے جائیں کیونکہ شکر کرنے اور اِحسان کی قدر کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اپنی عطاؤں میں اضافہ کرتے ہیں۔ اِس سے توقع ہے کہ جلد از جلد اور مکمل شفاء مل جائے گی۔
  2. اپریشن کے بعد کم ازکم ایک ہفتہ آنکھ کو عام پانی سے صاف نہ کریں۔ خصوصاً صابن یا شیمپُو آنکھ میں بالکل نہیں جانا چاہئے۔ نناز کیلئے مسح کر لیں۔
  3. روزانہ صبح آنکھ کی صفائی کریں۔ اسکے لئے صاف روئی لیکر اُسے پانی میں اُبالیں؛ اُبلنے کا وقت قریباً آدھا گھنٹہ ہونا چاہئے۔ پھر اُسے ٹھنڈا کریں؛ جب نیم گرم ہو جائے تو اُس روئی کو نچوڑ کر اُس سے سے آنکھ کو صاف کریں۔ بعد میں آنکھ کی صفائی کے لئے رومال وغیرہ اِستعمال کرنے کی بجائے ٹشو پیپر اِستعمال کریں اور ایک ٹشو پیپر کو بار بار اِستعمال نہ کریں۔
  4. مُجوّزہ قطرے باقاعدگی سے آنکھ میں ڈالیں۔ اِسی طرح کھانے والی ادویات کو بھی بڑی باقائدگی سے اِستعمال کریں۔ اپریشن کے بعد کے ابتدائی دن بہت ہی اہم ہوتے ہیں۔ اِس دوران دوائی کے اِستعمال میں بےاِحتیاطی یا بےقائدگی بعض اوقات کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے کیونکہ نہ جراثیم کسی کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ ہی دوائی۔
  5. آنکھ کو ملنے سے خصوصی پرہیز کریں۔
  6. اپریشن کے بعد کچھ وقت کیلئے سُرخی اور چُبھن محسوس ہو گی، علاوہ ازیں معمول سے کُچھ زیادہ پانی بھی آ سکتا ہے اِس سے نہ گبھرائیں۔۔
  7. کھانے پینے یا گھر میں کھانا پکانے کے سلسلے میں کوئی خصوصی اِحتیاط نہیں ہے۔
  8. آپ اپنی شوگر/بلڈپریشر/دمہ یا دیگر بیماریوں کا پہلے سے بھی زیادہ دھیان سے علاج کریں کیونکہ بعض اوقات آپریشن کی وجہ سے اِن کی دوائیوں کی مقدار میں کمی کرنی پڑ سکتی ہے۔
  9. قوی اُمید ہے کہ آپ کی نظر میں ایک دو دن میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی البتّہ مکمکل بہتری کے دو ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔
  10. امید ہے آپ کو دور کیلئے عینک کی ضرورت نہیں پڑے گی یا ہو سکتا ہے کہ ہلکے نمبر کی عینک لگانی پڑے البتہ نزدیک کی عینک ضروری ہوگی۔
  11. اگر آپ کو ملٹی فوکل لینز ڈالے گئے ہیں اس لئے عینک کی بالکل ضرورت نہیں رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here