آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

قرنیہ مخروطیہ کے اپریشن کے بعد کی ہدایات

  1. سب سے پہلی بات یہ ہے کہ شفا دینے والا اللہ تعالی ہے اِس لئے اُس سے مسلسل دُعا کرتے رہیں۔ اور جِتنا فائدہ ہوتا جائے اُتنا اللہ کا شکر ادا کرتے جائیں کیونکہ شکر کرنے اور اِحسان کی قدر کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اپنی عطاؤں میں اضافہ کرتے ہیں۔ اِس سے توقع ہے کہ جلد از جلد اور مکمل شفاء مل جائے گی۔
  2. اپریشن کے بعد کم ازکم ایک ہفتہ آنکھ کو عام پانی سے صاف نہ کریں۔ خصوصاً صابن یا شیمپُو آنکھ میں نہیں جانا چاہئے۔
  3. روزانہ صبح آنکھ کی صفائی صاف روئی سے کریں۔  روئی کو پانی میں اُبالیں؛ اُبلنے کا وقت قریباً آدھا گھنٹہ ہونا چاہئے۔ پھر اُسے ٹھنڈا کریں؛ جب نیم گرم ہو جائے تو اُس روئی سے آنکھ کو صاف کرسکتے ہیں۔ بعد میں آنکھ کی صفائی کے لئے رومال وغیرہ اِستعمال کرنے کی بجائے ٹشو پیپر اِستعمال کریں اور ایک ٹشو پیپر کو بار بار اِستعمال نہ کریں۔
  4. مُجوّزہ قطرے اندازے سے ڈالنے کی بجائے گھڑی دیکھ کر بتائے گئے وقفے کے مطابق آنکھ میں ڈالیں۔ اِسی طرح کھانے والی ادویات کو بھی بڑی باقائدگی سے اِستعمال کریں۔ اپریشن کے بعد کے ابتدائی دن بہت ہی اہم ہوتے ہیں۔ اِس دوران دوائی کے اِستعمال میں بےاِحتیاطی یا بےقائدگی بعض اوقات کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے کیونکہ نہ جراثیم کسی کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ ہی دوائی۔
  5. آنکھ کو ملنے سے خصوصی پرہیز کریں۔
  6. نماز کی ادائیگی میں بالکل تعطّل نہیں آنا چاہئے البتّہ آنکھوں کا مسح کرتے رہیں۔
  7. اپریشن کے بعد کچھ وقت کیلئے سُرخی اور چُبھن محسوس ہو گی، علاوہ ازیں معمول سے کُچھ زیادہ پانی بھی آ سکتا ہے اِس سے نہ گبھرائیں۔
  8. کھانے پینے کے حوالے سے کوئی خصوصی اِحتیاط نہیں ہے۔؛ گھر میں تڑکا لگانے یا دیگر معمول کی سرگرمیوں کو معطّل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
  9. آپ کی آنکھ میں Bandage contact lens لگائے گئے ہیں جِن کو پانچ دن بعد نکال دیا جائے گا۔
  10. قوی اُمید ہے کہ آپ کی نظر میں ایک دو دن میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی البتّہ مکمکل بہتری کے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اِس دوران میں مسلسل دوائیاں ڈلتی رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً آنکھوں کا معائنہ کروانا پڑتا ہے تاکہ نگرانی ہو سکے اور اگر کسی قسم کی پیچیدگی پیدا ہونے لگے تو فوراً اُسے پکڑا جا سکے۔
  11. عینک یا Contact lens کا اِستعمال اپریشن کے بعد بھی ضروری ہو گا تاہم قوی اُمید ہے کہ نمبر کم ہا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here