آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

فیکو آپریشن اور ٹانکوں والے آپریشن میں کیا فرق ہے؟

ٹانکو ں والے اپریشن اور بغیر ٹانکوں کے اپریشن میں کیا فرق ہوتا ہے؟

خرا ب عدسے کو نکالنے کے لئے پہلے ایک لمبا چِیرا دے کر راستہ بنایا جاتا تھا جِس میں سے اُسے نکالا جاتا تھا پھر اُسی راستے ایک سخت قسم کا مصنوعی عدسہ ڈال دیا جاتا تھا۔ اِس سارے عمل کے بعد اُس چِیرے کو باریک ٹانکے لگا کر بند کر دیا جاتا تھا۔ اَب ایک چھوٹا سا راستہ بنا کر شعاعوں کے ذریعے سے خراب عدسے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر نکال لیا جاتا ہے اور اسی چھوٹے راستے کے ذریعے ایک نرم عدسہ ایک خاص قسم کے انجیکٹر کے ذریعے آ نکھ کے اندر داخِل کرکے ِفٹ کر دیا جاتا ہے چونکہ اِس سارے کام کے لئے راستہ بہت چھوٹا بنایا جاتا ہے اس لئے اس کو بند کرنے کے لئے ٹانکوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیچے دی گئی تصاویر کو دیکھ کر آپ کو اِن دونوں کے فرق سمجھ آ سکتی ہے:

 

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here