اِس کا فیصلہ عموماً اتنا آسان نہیں ہوتا۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ مختلف عوامل کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ جن میں سے چند درجِ ذیل ہیں
زیادہ عمر کے لوگوں کی ضرورت عموماً بہت زیادہ باریکی کے کاموں کی نہیں ہوتی۔ اور اُن کی زندگی بھی شدید مصروفیات والی نہیں ہوتی، پھر عموماً اُن کی عینکوں کے نمبر اکثر بڑے ہوتے ہیں اِس لئے وہ بھی علیحدہ علیحدہ عینکوں کو ترجیح دیتے ہیں اور ڈاکٹر بھی اِسی کی ترغیب دیتے ہیں۔
کم پڑھے ہوئے لوگوں کی ضروریات بھی عموماً ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بھی زیادہ تر علیحدہ علیحدہ عینکیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
جو لوگ زیادہ تر وقت قریب کے کام میں مصروف رہتے ہیں اُن کے لئے بھی ڈبل شیشوں والی عینک زیادہ آرام دہ نہیں ثابت ہوتی۔ وہ علیحدہ علیحدہ عینکیں بنوانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
منفی نمبر کے عدسوں والی عینک والے لوگ عموماً نزدیک کے کام میں عینک کی ضرورت محسوس نہیں کرتے اِس لئے وہ بھی علیحدہ عینک بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جن لوگوں کو مثبت نمبر کی عینک لگتی ہے اُن کا نمبر اگر بہت زیادہ نہ ہو تو اکٹھی عینک بنانے میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔ اگر عینک کا نمبر کافی زیادہ ہو تو پھر اکٹھی عینک تنگ کرتی ہے اس لئے علیحدہ علیحدہ عینکیں ہی اُن کے لئے بہتر رہتی ہیں۔
وہ پڑھے لکھے لوگ جنھیں اکثر کمپیوٹر پر مصروف رہنا ہوتا ہے۔ یا جنھیں لیکچرز دینے یا سننے جیسی مشغولیت ہوتی ہے ایسے لوگوں کے لئے ملٹی فوکل عدسے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔
Leave a Reply