میکیولا جب صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا تو اُس سے نظر کا بحران پیدا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ دیکھنے کے عمل میں میکیولا کا 70 فیصد سے بھی زیادہ حصہ ہوتا ہے۔ میکیولا کی خرابی کی اہم علامات سے درجِ ذیل ہوتی ہیں:
- قریب کی نظر بہت زیادہ متاثر ہو جاتی ہے۔ باریک چیز کو پہچاننا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
- مرکزی نظر خراب ہو جاتی ہے یعنی جب مریض سامنے دیکھتا ہے تو سامنے کی چیز کو نہیں دیکھ سکتا البتہ اوپر نیچے، دائیں بائیں سے نظر آتا ہے۔ مثلاً سامنے والے شخص کا چہرہ نظر نہیں آئے گا لیکن اُس کے پاؤں نظر آئیں گے۔ اِسی وجہ سے مریض عموماً چل سکتا ہے۔
- چیزیں ٹیڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔
- یُوں محسُوس ہوتا کہ جیسے چیزیں چھوٹی نظر آرہی ہیں یا بڑی نظر آرہی ہیں۔
- بعض دفعہ مریض بہت زیادہ ہی پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ کسی چیز کا کُچھ حصّہ بڑا نظر آتا ہے اور کُچھ حصّہ چھوٹا۔
Leave a Reply