یہ بیماری ہوتی کیوں ہے؟ آنکھ میں آخر کیا خرابی پیدا ہو جاتی ہے؟
قرنیہ اور آئرس دونوں کے ملاپ جگہ پر ایک چھلنی سی بنی ہوتی جسے ٹرابیکولر نیٹورک Trabecular meshwork کہتے ہیں۔ اس جگہ پر وہ نظام موجود ہوتا ہے جس سے آنکھ سے مواد کی نکاسی ہوتی ہے۔ مختلف وجوہات کے باعث قرنیہ اور آئرس آپس میں اتنے زیادہ قریب آ جاتے ہیں کہ مواد Trabecular meshwork تک پہنچ ہی نہیں پاتا چنانچہ اس کے آنکھ کے اندر ہی اکٹھا ہوتے رہنے کی وجہ سے آنکھ کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
بعض مریضوں خصوصاً چھوٹی عمر کے مریضوں میں اِس کی بناوٹ نارمل نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے آنکھ سے مواد کی نکاسی کا نظام پوری طرح کام نہیں کرتا اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔
کئی مریضوں میں آئرس اور قرنیہ آپس میں جڑے ہوتے ہیں جس سے پانی اِس چھلنی تک پہنچ ہی نہیں پاتا۔ اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔
کئی مریضوں میں مسلسل سوزش رہنے کی وجہ سے اِس چھلنی کے سوراخوں کے اوپر جھلّیاں بن جاتی ہیں جس سے سوراخ بند ہو جاتے ہیں۔ اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔
کئی مریضوں میں مرض کا ابتدائی سٹیج پر علاج نہ ہو سکنے کی وجہ سے قرنیہ اور آئرس آپس میں جڑ جاتے ہیں جس سے سوراخ بند ہو جاتے ہیں۔ اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔
Leave a Reply