لیزر سرجرری

ٓج کے دور میں طب کی دنیا میں لیزر کے استعمال نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ خاص طور پرآنکھوں کے علاج میں لیزر کے استعمال سے بہت سی لاعلاج بیماریوں کا علاج ممکن ہو گیا ہے۔ لیزر ایک ٹیکنالوجی ہے اور یہ ٹیکنالوجی بہت سی مشینوں میں استعمال ہوتی ہے جو آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ میں مندرجہ ذیل مشینیں استعمال کرتا ہوں:

  • Excimer لیزر مشین: اس مشین سے میں مریضوں کی عینک اتارنے کیلئے LASIK آپریشن کرتا ہوں، اور مختلف قسم کے PRK آپریشنز کرتا ہوں۔
  • Femtosecond لیزر مشین: میں اس مشین کو عینک اترنے کے LASIK آپریشن سفید موتیا کے علاج کیلئے FLACS آپریشن میں استعمال کرتا ہوں۔
  • Argon لیزر مشین: میں اس مشین کو کالاموتیا کا علاج کرنے اور ریٹنا کا علاج کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
  • Yag لیزر مشین: میں اس مشین کو کالاموتیا کے علاج کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
  • Diode لیزر مشین: میں اس مشین کو کالاموتیا کے علاج کیلئے استعمال کرتا ہوں۔
درجِ ذیل پوسٹس میں آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں لیزر کے کردارکو مختلف پہلوؤوں سے ڈسکس کیا گیا ہے

السلام علیکم ڈاکٹر صاحب میں نے آپ سے 2017 میں لاسک آپریشن کروایا تھا۔ نظر بالکل صحیح ہے۔ آجکل میری آنکھوں میں بہت درد ہو رہا ہے جیسے آنکھوں کے پٹھے کھچ رہے ہوں۔ یہ تکلیف وقتاً فوقتاً ہو جاتی ہیں۔ مجھے کوئی قطرے بتائیں۔

وعلیکم السلام جو علامات آپ بتا رہی ہیں یہ تو...

Read More