سفید مو تیا دوبارہ نہیں بنتا البتّہ بہت سے لوگوں کی آنکھ میں لینز کے پیچھے جھلّی بن جاتی ہے جس کی وجہ سے نظر دوبارہ کم ہو جاتی ہے۔ اِس جھلّی کے بننے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں چند اہم مثالیں یہ ہیں:

قدرتی عدسے کو جب نکالا جاتا ہے تو اُس کا غلاف نہیں نکالا جاتا بلکہ اُسے اندر ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔ مصنوعی لینز کو اُسی غلاف کے اندر ڈالا جاتا ہے۔ یہ غلاف بہت سے لو گوں میں بعد میں مو ٹا ہو جاتا ہے جِس سے لینز کے پیچھے ایک جھِلّی بن جاتی ہے جو نظر کو کم کر دیتی ہے۔
بعض مریضوں میں جب سفید موتیا کی صفائینامکمل کی جاتی ہے تو وہ سفید موتیا کے باقی رہ جانے والے ذرات اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اُن کے خلاف جسم میں ردعمل ہوتا ہے۔ عموماً مسلسل سوزش کا ایک عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے غلاف موٹا ہو جاتا ہے اور جھلّی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
بعض لوگوں میں انفیکشن کی وجہ سے لمبے عرصہ تک ہلکی ہلکی سوزش رہنے کے باعث مواد بن جاتا ہے جو غلاف کے موٹا ہو جانے اور جھلّی بننے کا سبب بن جاتا ہے۔
اِس جھِلّی کا علاج لیزر شعاعیں لگا کر کیا جاتا ہے۔ شعاعوں سے جھِلّی میں دیکھنے کے لئے سوُراخ کر دیا جاتا جِس سے نظر دوبارہ بحال ہو جاتی ہے۔ درج ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ جھلی کس طرح نظر آتی ہے اور کس طرح لیزر کے ذریعے جھلی ختم کی جاتی ہے:[/vc_column_text][vc_single_image source=”external_link” external_img_size=”800×800″ alignment=”center” title=”

اپریشن کے بعد بننے والی جھلی

میں سفید موتیا کے اپریشن کے بعد بننے والی جھلی کا لیزر کے ذریعے علاج کر رہا ہوں

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *