کمپیوٹر آج کے دور کی ایک نعمت ہے جس نے دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ہماری زندگی میں کمپیوٹر مختلف حیٹیتوں سے حصہ ڈال رہا ہے، کبھی یہ کتاب بن جاتا ہے، کبھی یہ ٹی وی بن جاتا ہے، کبھی یہ کیمرے کا روپ دھار لیتا ہے۔ جو مختلف کمپنیوں کے اور اداروں کے لمبے چوڑے ریکارڈ رجسٹر ہوتے تھے اب ان کی جگہ بھی کمپیوٹر نے لے لی ہے۔ کسی زمانے میں کتابوں کی بڑی بڑی الماریاں بھرنی پڑتی تھیں اب بڑے لائیبریریاں ہمارے موبائل میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔ ڈیزائننگ اور انجیئرنگ کا بھی بہت بڑا کام کمپیوٹر ہی انجام دینے لگے ہیں۔ 

اس لئے کمپیوٹر کی نعمت سے فائدہ نہ اٹھانا اس نعمت کی ناقدری بھی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ موجودہ زمانے کی دوڑ میں ہار مان کر خودکشی کرنے کے مترادف بھی ہے۔

جو لوگ کمپیوٹر کو غلط کہتے ہیں ان کو دراصل کمپوٹر کے غلط استعمال پر گفتگو کرنی چاہئے یا کمپیوٹر کے استعمال کرنے کے غلط طریقے پر ۔گفتگو کرنی چاہئے   نہ کہ کمپیوٹرپر 

کمپیوٹر کے استعمال کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اس کے مختلف پہلوؤں پر نیچے کے صفحات میں بات کی گئی ہےجو دراصل علمی بحث کیلئے نہیں بلکہ عمل کرنے کئلئے ہے۔ 

بلاگز اور پوسٹس

1 تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *