کمپیوٹر وژن سنڈروم کی کونسی علامات ہوتی ہیں؟

اِس کی علامات بیماری کے مختلف مراحل پر مختلف ہوتی ہیں۔ اِسی طرح علامت کا اِس بات پر بھی انحصار ہے کہ کونسے کونسے عوامل کس مریض میں کارفرما ہیں۔ اگر ایک شخص نظر کمزور ہونے کے باوجود عینک کے بغیر کمپیوٹر استعمال کرتا ہے تو اُس کی علامات اِسی سے متعلق ہونگی۔ دوسرا شخص صحیح فرنیچر بھی اِستعمال نہیں کرتا تو اُس کی علامات اِن دونوں عوامل کے مجموعے سے بنیں گی۔ اور تیسرا شخص اِستعمال بھی 16 گھنٹے کرتا ہے اب اِس کی علامات کا طومار اور بلند ہو جائے گا۔

کمپیوٹر پر کام کرنے والے بہت سے لوگ اس طرح کے سوال پوچھتے نظر آتے ہیں

  1. روشنی میری آنکھوں کو چبھنے لگتی ہے۔ تیز روشنی آنکھوں کو بُری لگنے لگتی ہے۔ اس سے تکلیف ہوتی ہے۔
  2. ایسے لگتا ہے جیسے آنکھیں خشک خشک رہتی ہیں۔
  3. بعض اوقات یوں لگتا ہے جیسے آنکھوں میں کوئی چیز ڈل گئی ہے۔
  4. کئی مرتبہ یوں لگتا ہے جیسے سامنے موجود الفاظ ہلنے لگے ہیںاُن پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ الفاظ خود بخود ہی بڑے لگنے لگتے ہیں یا بڑے بڑے لگنے لگتے ہیں۔
  5. آنکھیں سرخ رہنے لگتی ہیںخصوصاً جب کچھ دیر کمپیوٹر پر کام کریں تو سرخ ہونے لگتی ہیں۔
  6. اسی طرح کمر درد، بازووٴں میں درد، گردن میں تکلیف کی شکایتیں عام ہیں۔

 

یہ تکالیف دراصل کمپیوٹر وژن سنڈروم کی علامات ہیں۔

 

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *