پردہ بصارت
اور اس کے اپریشنز

آنکھ کے اندر پردہ بصارت یعنی Retina کی بیماریاں ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہیں۔ مدتوں سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ آنکھوں کے پردے خراب ہو جائیں تو وہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لیکن پچھلے سالوں میں اس شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس کی وجہ سے پردے کی بیماریوں کے بےشمار مریضوں کا اب علاج ممکن ہو گیا ہے۔ خاص طور پر شوگر کی بیماری سے جن کی آنکھوں کے پردے خراب ہو جاتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ مریضوں کی پریشانی ختم کرنا اب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کیلئے ہم مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا علاج ہم لیزر مشینوں کے ذریعے کرتے ہوں، بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے ہم جدید ادویات کے انجیکشنز آنکھوں میں لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد کا علاج ایک جدید آپریشن سے کرتے ہیں جس کو ویٹریکٹومی اپریشن کہا جاتا ہے۔ میرے پاس لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں جدید ترین ویٹریکٹومی مشینیں اور لیزر مشینیں موجود ہیں جنھیں استعمال کرکے میں آپریشن کرتا ہوں۔

پردہ بصارت کیوں خراب ہو جاتا ہے؟ ریٹینا کے علاج کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ کیا لیزر لگوانی چاہئے کہ نہیں؟ آنکھ میں ٹیکے لگوانا کیا فائدہ مند ہے؟ یہ اس طرح کے بہت سے سوالات کے سلسلے میں معلومات کیلئے درج ذیل پوسٹس کو کلک کریں اور مطالعہ کریں اور ان معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے۔

جدید ترین مشین پر پردے کا اپریشن کرتے ہوئے
درجِ ذیل پوسٹس میں آنکھوں کے پردوں کی بیماریوں کے مختلف پہلوؤوں سے ڈسکس کیا گیا ہے

10 تبصرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *