الحمدللہ دونوں طریقوں سے۔ فیمٹوسیکنڈ لیزر کا طریقہ کئی مریضوں مریضوں کیلئے کامیاب نہیں ہے مثلاً اگر لینز بہت زیادہ سخت ہو چکا ہو تو؛ اسلئے پہلے معائنہ کرنا پڑے گا کہ کیا آپ کی آنکھ کا موتیا فیمٹوسیکنڈ لیزر کی رینج میں آتا بھی ہے کہ نہیں۔

میرے پاس Alcone کی Centurion مشین ہے فیکو مشین جو جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے اسی طرح الکون کی Legion مشین ہے جو فیکو سرجری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے اس کی وجہ سے ہارڈ لینز بھی الحمدللہ بہترین طریقے سے نکال لیا جاتا ہے۔ لینز کے حساب سے پیکج مختلف ہوتے ہیں۔۔

معائنہ کئے بغیر کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔ آپریشن سے پہلے معائنہ ضروری ہے۔ اسکے علاوہ Biometry test ہوتا ہے جو میں اپنے ہسپتال کا ہی پسند کرتا ہوں کیونکہ ہمارے پاس جدید ترین بائیومیٹر موجود ہے جس کی وجہ سے لینز کا نمبر غلط نکلنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اِس ٹیسٹ میں یہ چیک کیا جاتا ہے کہ لینز کس نمبر کا ڈالنا ہے؟ کئی لوگوں کو آریشن کے بعد عینک صرف اس لئے لگ جاتی ہے کہ مشین نے لینز کا صحیح نمبر نہیں نکالا تھا۔ 
ایک اور چیز بہت ہی اہم ہے اور وہ ہے آپریشن کوالٹی! ہمارے ہاں یہ رُجحان ہے کہ لینز اچھا ڈلوایا جائے آپریشن جہاں سے مرضی کروا لیا جائے، حالانکہ آپریشن کے بعد جو لوگوں کی پریشانیاں ہوتی ہیں اُن میں سے ستر فیصد سے زیادہ کا تعلق آپریشن کوالٹی سے ہوتا ہے۔ آپریشن اچھا نہیں ہوا ہوتا، آپریشن میں کوئی پیچیدگی پیدا ہو گئی ہوتی ہے جس کا تعلق سرجن کی مہارت سے بھی ہوتا ہے، آپریشن تھیٹر کی مشینوں سے بھی، آپریشن تھیٹر کی سٹرلائزیشن کے معیار پر بھی، اور آپریشن کے بعد ڈاکٹر کی طرف مہیا کی جانے والی کیئر پر بھی۔ میں مریضوں کو customized care فراہم کرتا ہوں۔ الحمدللہ۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *