آنکھوں کی الرجی کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

 

تین علامتیں الرجی کے لوازمات میں شامل ہیں۔ یہ تین علامتیں جب موجود ہوں تو تشخیص الرجی ہو گی سوائے اس کے کوئی اور علامتیں کسی دوسری بیماری کی نشاندہی کے لئے موجود ہوں:

آنکھوں میں خارش رہنا۔

آنکھوں کا سرخ ہونا۔

آنکھوں کی اندرونی جلد کا سُوجھا ہوا ہونا۔

  1. الرجی جب عدم توجہ اور عدم علاج کے باعث بگڑ جاتی ہے تو مزید بھی کئی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔
  2. آنکھیں روشنی برداشت ہی نہیں کرتیں۔
  3. قرنیہ سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
  4. نظر انتہائی کم ہوجاتی ہے۔
الرجی کا شدید اٹیک ہا ہو توآنکھوں کی یہ شکل عام ملتی ہے
یہ الرجی کی ایک قسم ہے جو بچوں میں عام دیکھنے کو ملتی ہے
الرجی سے پپوٹوں کی اندرونی سطح پر اس طرح کے دانے اور گلٹیاں بن جاتی ہیں۔
الرجی سے پپوٹوں کی اندرونی سطح پر بننے والے دانے اور گلٹیاں بڑی بھی ہو جاتی ہیں۔
جب اس طرح قرنیہ خراب ہو جائے تو قرنیہ کی پیوندکاری سے ہی نظر کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

Uveitis کے مریضوں کی کچھ علامات ان تصاویر میں نظر آ رہی ہیں۔

 

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× آپ وٹزایپ میسیج کر سکتے ہیں، پلیز کال نہ کریں