آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

آنکھوں سے پانی آنے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں؟

آنکھوں سے پانی کیوں بہتا ہے؟  

آنکھوں میں پانی بہنے کی ایک اہم وجہ آنکھ کے کسی حصہ کی سوزش ہوتی ہے مثلاً conjunctivitis، keratitis، uveitis وغیرہ

لیکن ایک اور وجہ آنکھ کے بیرونی حصوں کو نمدار رکھنے اور صفائی کرنے کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی بھی۔ آنکھ کے بیرونی حصوں کو خوراک دے کر اور صفائی کرنے کے بعد جو فالتو پانی ہوتا ہے وہ ناک میں چلا جاتا ہے۔ کئی لوگوں کا یہ نکاسی کا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ ان لوگوں میں عموماً سوزش نہیں ہوتی لیکن پانی بہتا رہتا ہے۔ دراصل وہ ناک میں داخل نہیں ہو سکتا چنانچہ وہ چہرے پر بہنا شروع ہو جاتا ہے۔

اگر مسلسل یا اکثر پانی بہتا ہو یہ کیفیت زیادہ تر اُس وقت ہوتی ہے جب آنکھ کو باہر سے صاف کرنے والا پانی جیسا محلول اپنا کام کرنے کے بعد ناک میں جانے میں ناکام ہو جاتا ہے اور چہرے پر بہنا شرع ہو جاتا ہے۔ کیوں ناکام ہوتا ہے اس لئے کہ اُس کی نکا سی کے راستوں میں رُکاوٹ آ چُکی ہوتی ہے۔

 

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here