آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

یہ بیماری ہوتی کیوں ہے؟ آنکھ میں آخر کیا خرابی پیدا ہو جاتی ہے؟

قرنیہ اور آئرس دونوں کے ملاپ جگہ پر ایک چھلنی سی بنی ہوتی جسے ٹرابیکولر نیٹورک Trabecular meshwork کہتے ہیں۔ اس جگہ پر وہ نظام موجود ہوتا ہے جس سے  آنکھ سے مواد کی نکاسی ہوتی ہے۔ مختلف وجوہات کے باعث قرنیہ اور آئرس آپس میں اتنے زیادہ قریب آ جاتے ہیں کہ مواد Trabecular meshwork تک پہنچ ہی نہیں پاتا چنانچہ اس کے آنکھ کے اندر ہی اکٹھا ہوتے رہنے کی وجہ سے آنکھ کا دبا‏ؤ بہت زیادہ بڑھ  جاتا ہے۔

بعض مریضوں خصوصاً چھوٹی عمر کے مریضوں میں اِس کی بناوٹ نارمل نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے آنکھ سے مواد کی نکاسی کا نظام پوری طرح کام نہیں کرتا اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔

کئی مریضوں میں آئرس اور قرنیہ آپس میں جڑے ہوتے ہیں جس سے پانی اِس چھلنی تک پہنچ ہی نہیں پاتا۔ اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔

کئی مریضوں میں مسلسل سوزش رہنے کی وجہ سے اِس چھلنی کے سوراخوں کے اوپر جھلّیاں بن جاتی ہیں جس سے سوراخ بند ہو جاتے ہیں۔ اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔

کئی مریضوں میں مرض کا ابتدائی سٹیج پر علاج نہ ہو سکنے کی وجہ سے قرنیہ اور آئرس آپس میں جڑ جاتے ہیں جس سے سوراخ بند ہو جاتے ہیں۔ اس نتیجے میں آنکھ میں پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے Optic nerve خراب ہو جاتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *