آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

آنکھوں کی صفائی کے بعد فالتو پانی کی نکاسی راستے کونسے ہوتے ہیں اور یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟

آنکھ کے بیرونی حصوں کی صفا ئی اور تحفّظ کے لیے اللہ تعا لٰی نے ایک شاندار نظام بنایا ہے۔ کُچھ غدود Lacrimal glands بنائے ہیں جو پا نی کی طرح کا ایک محلُول بنا تے ہیں۔ دو بڑے غدود پپوٹوں کے نیچے دائیں اور بائیں ہوتے ہیں اور باقی چھوٹے چھوٹے آنکھ کی حفاظتی جِھلّی Conjuctiva کے اندر ہوتے ہیں۔ اِن غدودوں سے نکلنے والا محلول آنکھ کی صفائی اور آنکھ کی سطح کو مرطوب رکھنے کا کام کرتا ہے۔ استعمال میں آ جانے اور فضا میں بخارات بن کر اُڑ جانے کے بعد جو کافی سارا پانی کی طرح کا محلول باقی بچ جاتا ہے وہ ناک میں چلا جاتا ہے۔ یہی محلول آنسوؤں کی شکل بھی اختیار کرتا ہے۔ آنکھ اور ناک کو ملانے اور نکاسی کا کام کرنے والے نظام کو لیکریمل ڈرینیج سسٹم Lacrimal drainage system  کہتے ہیں اِس کے اجزا ذیل کی تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں:

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *