بہت سی بیماریاں آنکھ کے اندرونی حصوں میں تو نہیں ہوتیں لیکن بہت سی تکلیف کا باعث ہوتی ہیں آکیولوپلاسٹی انہی بیماریوں کو ڈیل کرتی ہے
بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو انسان کا معاشرے میں جینا دوبھر کر دیتی ہیں۔ آنکھوں کا بھینگاپن (Sqint) ایسی مصیبت ہے کہ جس کو لگتی ہے وہی اس کی کوفت کا صحیح اندازہ کر سکتا ہے۔ اسی طرح کئی مریضوں کو دو دو نظر آنے لگتے ہیں (diplopia)، یا آنکھیں پوری طرح کھل نہیں پاتیں (ptosis)، یا آنکھیں باہر کو نکلنا شروع ہو جاتی ہیں(Proptosis)، کئی لوگوں کی آنکھوں میں رسولی بن جاتی ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے اور بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ اس طرح کی بےشمار تکالیف کو اور ان کے علاج کو آکولوپلاسٹی Oculoplsty کا نام دیا گیا ہے۔ ہمارے پاس دور دور سے ایسے مریض تشریف لاتے جن کو لاعلاج قرار دیا جا چکا ہوتا ہے۔ الحمدللہ ہمارے وسیلہ سے اللہ تعالی اُن کو شفا۶ عطا کرتے ہیں۔
Table of Contents
ٹوسس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
کیا یہ تکلیف لا علاج ہوتی ہے؟ کیا اپریشن کے علاوہ بھی کوئی علاج ہوتا ہے؟ اہم ترین چیز تو یہ ہے کہ عضلہ کی
ٹوسس کیوں ہو جاتی ہے؟
Ptosis کِسے کہتے ہیں؟ یہ وہ کیفیت ہے جس میں دیکھنے میں آنکھوں کا سائز ایک جیسا نظر نہیں آتا۔ عام طور پر ایک آنکھ دوسری کے
ٹوسس کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟
Ptosis اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟ زیادہ تر وُہی اپریشن کیا جاتا ہے جس کی تفاصیل نیچے دکھائی گئی ہیں۔ تاہم بعض دیگر قسم کے اپریشن

ہمارے بچے کی آنکھوں میں بھینگا پن ہے جو نیچے کی تصویروں میں نظر آ رہا ہے؟ کیا اِس کا علاج ہو سکتا ہے؟
جواب: بچے کی آنکھوں میں بہت بھینگا پن ہے۔ اِس کا جلد از جلد آپریشن کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ تاخیر ہونے سے دونوں آنکھوں کی
اسلام علیکم میری دوست کا بیٹا ہے. اس کی آنکھوں میں بھینگا پن ہے. ڈاکٹر نے عینک لگائی ہے کہ عینگ سے بھینگا پن ٹھیک ہو جائے گا۔ کیا آگے جا کے عینک اتر جائے گی؟ وہ پوچھ رہی ہے کہ کیا عینک سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا؟
بہت سے چھوٹے بچوں کی آنکھیں undergrow کرتی ہیں جس کی وجہ سے plus نمبرز کی عینک لگانی پڑتی ہے۔ اگر عینک کے باقاعدہ استعمال
