آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

کیا ہر کمپیوٹر اِستعمال کرنے والے کو اِن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

بہت سارے سروے کئے گئے ہیں اور بہت سارے ہسپتالوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اِسی طرح مختلف گھروں اور دفتروں میں کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے انٹرویو کئے گئے ہیں جن سے پتہ چلا کہ لمبے عرصہ سے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی اکثریت ذیل کی تکالیف میں سے کسی نہ کسی میں مبتلا ہو جاتی ہے۔  تکالیف کا درجِ ذیل تناسب سامنے آیا ہے:

  • 46% مریضوں میں سردرد۔
  • 48% مریضوں میں آنکھوں کا کھچاوٴ اور تھکن۔
  • 44% مریضوں میں آنکھوں اور گردن سے متعلق مسائل۔
  • 28% مریضوں میں بازووٴں اور ٹانگوں میں تکالیف۔
  • 31% مریضوں میں نظر کا دھندلانا یا نظر مرکوز کرنے سے متعلق تکالیف۔
  • 38% مریضوں میں سرخی، خشکی محسوس ہونا۔
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *