آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

یہ تکالیف پیدا کیوں ہوتی ہیں؟ کیا کمپیوٹر سے کوئی مضر شعاعیں نکلتی ہیں یا کوئی اور چیز اس بیماری کا سبب بنتی ہے؟ 

 

شعاعوں والا فلسفہ تو دراصل ایک غلط العام تصور ہے۔ حقیقت میں اس تکلیف کو پیدا کرنے میں متفرق محرکات حصہ لیتے ہیں۔ بالخصوص درجِ ذیل قابلِ ذکر ہیں:

 

کچھ ناگزیر احتیاطوں کو اختیار نہ کرنا مثلاً لمبے عرصے کے لئے آنکھوں کو نہ جھپکنا، پنکھے کی ہوا اس سمت میں ہونا کہ آنکھیں خشک ہو جاتی ہوں۔

نظر کی کمزوری کی بروقت اور موزوں طریقے سے تلافی نہ کرنا یعنی آنکھوں کو بلا وجہ مشقت میں مبتلا کرتے چلے جانا۔ آنکھیں عینک کی محتاج ہیں لیکن ہم پر بہادر بننے کا خبط سوار ہے۔

لمبے عرصے کے لئے مسلسل بہت قریب کی چیزوں پر فوکس کرتے چلے جانا جیسے سنیارے کا کام۔

جسم کے اعضاء کا غیر متوازن استعمال اور اُن کو موزوں آرام فراہم نہ کرنا۔

یٹھنے کے غیر موزوں انداز، ناموزوں روشنی، چمکدار روشنیوں والا ماحول جو آنکھوں کو چندھیانے کا باعث بنتا ہو۔

اگر آنکھوں کو کوئی تکلیف ہو گئی ہیں تو اُن کا علاج نہ کرنا اور بیماری کو لٹکاتے چلے جانا۔

بعض ادویات اور بیماریاں بھی ایسی ہیں جو آنکھوں میں بہت زیادہ خشکی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

 تھائیرائید کی بیماری

جوڑوں کی بیماری

مینوپاز یعنی بڑی عمر کے تحت ماہواری کا بند ہو جانا۔

Parkinson disease

مختلف ادویہ مثلاً anticholinergics, antihistamines, antidepressants, diuretics

how to combat with radiations?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *