آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

سب سے اہم کام یہ ہے کہ آنکھ سے پانی آنے کی وجہ تلاش کی جائے بچے کی آنکھ سے پانی آنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور اکثر کا علاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً نیچے کی تصاویر پر غور کریں آپ کو اندازہ ہو جائے گا مختلف بچوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ ان بچوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پانی آ رہا ہے

 

سب سے اہم کام یہ ہے کہ آنکھ سے پانی آنے کی وجہ تلاش کی جائے بچے کی آنکھ سے پانی آنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور اکثر کا علاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً نیچے کی تصاویر پر غور کریں آپ کو اندازہ ہو جائے گا مختلف بچوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ اس بچے کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پانی آ رہا ہے

 

ان تینوں بچوں کی آنکھوں میں زخم بنا ہوا ہے جو سبز رنگ کا نظر آ رہا ہے اور اس زخم کے باعث آنکھ سے پانی آ رہا ہے

 

اس بچے کی آنکھ میں کالا موتیا یعنی glaucoma ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے پانی آتا ہے۔

 

اس بچے کی آنکھ میں پانی آنے کی وجہ یہ ہے اس کی نالی بند ہے اور ایک رسولی بنی ہوئی ہے

 

 

 

چھوٹے بچوں میں آنکھ میں سے پانی بہنے کی اکثر وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کی پانی کو ناک میں لے جانے والی نالی بند ہوتی ہے کیونکہ وہ ابھی بن رہی ہوتی ہے اور اس کے بننے کی ابھی تکمیل نہیں ہوئی ہوتی ۔ اس تصویر میں بچے کی بائیں آنکھ کی نالی بند ہے اور پانی اکٹھا ہو نظر آ رہا ہے۔۔

 

اس بچے کی بائیں آنکھ کی نالی بند ہے۔ ایک سبز رنگ کی دوائی ڈالی گئی جو بائیں طرف ناک سے باہر نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے جبکہ دائیں طرف وہ آنکھ میں ہی رہی اور آنکھ سے باہر نکل رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *