• اکثر آرام کرنا اور تھکنے سے پہلے آرام کرنا پریشانی کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے۔ دوپہر کا قیلولہ اس سلسلے میں جادوئی اثر رکھتا ہے خواہ آدھا گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو۔ اس سے کام کی استعداد بڑھ جاتی ہے۔

    تھکان زیادہ تر ہمارے دماغی اور جذباتی رویے کے تابع ہوتی ہے۔ بوریت، خفگی، بیکاری، عجلت، تشویش، پریشانی، بد دلی جیسی کیفیات میں انسان فوراً تھک جاتا ہے۔ جبکہ مسرت، اطمینان، اور قناعت جیسی کیفیتوں میں انسان بہت کم اور بہت دیر بعد تھکتا ہے۔

    • تنے اور کچھے رہنا ایک عادت ہے جبکہ جسم کو ڈھیلا چھوڑ کر آرام پہچانا بھی ایک عادت ہے۔
    • کام کے دوران آرام کرنے کی عادت اختیار کیجئے۔ آرام پہنچانے کی کوشش مت کیجئے۔ آرام ہر قسم کی کوشش اور کھچاؤ کی نفی کرتا ہے۔

     

  • خواتین کو خوبصورت بننے کے لئے تھوڑا بہت وقت ضرور نکالنا چاہئے کیونکہ جب کسی عورت کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آ رہی ہے تو اس کا اعصاب سے تعلق بہت کمزور ہو جاتا ہے۔

  • اپنی میز پر صرف وہ کاغذات رکھیں جو فوری توجہ کے مستحق ہوں۔

  • کاموں کی ترجیحات کا تعین کریں۔ اور ان کو ان کی اہمیت کے مطابق ترتیب دیں۔

  • فیصلوں کو بلاوجہ لٹکایا نہ کریں۔ اگر فیصلہ کرنے کے لئے ضروری حقائق موجود ہوں تو اس کا وہیں اور اسی وقت فیصلہ کر دیں۔

  • تقسیم کار اور تفویض کو عادت بنائیں اوردوسروں پر بھروسہ اور نگرانی کرنا سیکھیں۔

  • اپنے پیشے اور کام کو اطمینان اور لطف اندوزی کا ذریعہ بنائیں۔ کام کے دوران عدم دلچسپی پریشانی کا باعث بنتی۔ زندگی کے دو فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کریں

    1. پیشہ یا ذریعہ آمدن کیا ہو گا؟
    2. زندگی کا ساتھی کون ہو گا؟

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *