آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

اصل میں جب عینک ہلکے نمبر کی ہوتی ہے خواہ منفی نمبر کی، مثبت نمبر، یا سلنڈر نمبر کی تو اِس صورتحال میں یہ دھوکہ ہوتا ہے کہ چونکہ عینک کے بغیر بھی زیادہ تر کام چل جاتا ہے اِس لئے مریض اور مریض کے لواحقین اِس بات پر قائل نہیں ہو پاتے کہ عینک اُن کے لئے ضروری ہے۔ حالانکہ

پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر عینک استعمال نہ کریں گے تو تکالیف ختم نہیں ہوںگی۔ کبھی کبھار استعمال کرنے سے کبھی آرام آ جائے گا اور کبھی تکلیف شروع ہو جائے گی۔

دوسری انتہائی بات یہ کہ عینک بعض انتہائی خطرناک مسائل سے بچاوٴ کے لئے تجویز کی جاتی ہے۔ اگر عینک باقاعدگی سے استعمال نہیں کی جائے گی تو اُن تکالیف سے بچاوٴ ناممکن ہو جائے گا۔ بجائے اِس کے کہ وہ تکالیف آجائیں اور پھر اُن کا علاج کیا جائے اِس سے بہتر ہے کہ اُن کو آنے سے روکا جائے جس کا واحد طریقہ عینک کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *