• ہم کسی بھی گزرے ہوئے واقعے کو بدل نہیں سکتے؛ وہ ہو چکا۔ البتہ ہم اُس کے نتائج کو بدلنے کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کر سکتے ہیں۔
  • جن حالات سے تمھیں سابقہ پڑا ہے اُن حالات نے تمھیں شکست نہیں دی بلکہ تم نے اپنے خیالات سے مات کھائی ہے۔ وہ خیالات جو تمھارے ذہن میں اُن حالات کے متعلق تھے۔ جب کوئی شخص دوسرے لوگوں اور چیزوں کے متعلق اپنے خیالات بدلتا ہے تو وہ دیکھے گا کہ دوسرے لوگوں اور چیزوں کے رویے میں خود بخود تبدیلی آ گئی ہے۔
  • حقیقت پسند بن کر اپنی assessment کرنی چاہئے اور کہ میں اصل میں ہوں کیا؟ وہ کونسی صلاحیتیں اور طاقتیں ہیں جن سے اللہ نے مجھے نوازا ہے؟ اور ان میں کونسی مناسب طور پر استعمال ہو رہی ہیں اور کونسی ضائع ہو رہی ہیں؟ وہ کونسی کمزوریاں ہیں جو میرے اندر موجود ہیں؟ اور کونسی ایسی ہیں جن کو میں دور کر سکتا ہوں؟ اس تجزئے کے بعد اپنے عزائم اور اپنی توقعات کو اپنی حیثیت کے مطابق بنائیں۔ اس طرح آپ محسوس کریں گے کہ آپ نے اپنی زندگی کی ایک نئی نقشہ گری کر لی ہے۔ آپ وہی بننے کی کوشش کریں جو آپ ہیں اور جو آپ بن سکتے ہیں۔ کچھ اور بننے کی کوشش کریں گے تو لازماً ناکام ہو جائیں گے۔ اور پریشان ہوں گے۔ اپنے آپ کو پہچانیں اپنی پوری خوبیوں اور پوری خامیوں سمیت۔ آپ وہی بن سکتے ہیں جو آپ کو بنایا گیا ہے اور کچھ نہیں بن سکتے۔ البتہ جو ہیں وہ بہترین بننے کی کوشش کریں۔ دوسروں کی نقل کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ آپ جو ہیں وہی بنں لیکن وہ بہترین بنیں۔

 

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *