بھینگے پَن کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟ کِس طرح نُقص دُور ہو جاتا ہے؟

علاج کے لئے مختلف طریقے اِستعمال کیے جاتے ہیں؛ چند مثالیں دی جاتی ہیں:

  • جو عضلہ کمزور ہو جائے اُس کو چھوٹا کر دیا جاتا ہے۔
  • جو عضلہ سکڑ چکا ہو اُس کو لمبا کر دیا جاتا ہے۔
  • جو آنکھ کام نہ کر رہی ہو اُس کو کام شروع کروا کے آنکھوں کا بیلینس برابر کر دیا جاتا ہے۔

ذیل کی تصاویر میں آپریشن کے مختلف مراحل دکھائے گئے ہیں

 

اس بچے کی آنکھ ٹیڑھی ہے چناچہ میں اس کا آپریشن کرنے لگا ہوں

اس بچے کو آپریشن کیلئے تیار کیا جا رہا ہے

 

میں اس بچے کا آپریشن کر رہا ہوں

یہ آنکھ کا وہ عضلہ ہے جِس کی لمبائی کو میں نے کم کرنا ہے”

 

اِن تصاویر میں نظر آ رہا ہے کہ میں نے مسل کو اپنی جگہ سے کاٹ دیا ہے۔ غور سے دیکھیں توعضلے کی نچلی طرف آنکھ کے قریب دو ٹانکے بندھے ہوئے نظر آرہے ہیں؛ ان ٹانکوں کی مدد سے میں مسل کو دوبارہ اپنی جگہ سے پیچھے کی جانب آنکھ سے جوڑ دوں گا۔

اِس تصویر میں سکڑے ہوئے عضلے کو میں نے اپنی جگہ سے کُچھ پیچھے جوڑ دیا ہے جِس سے عملاً ایسے ہی ھوگا کہ جیسے اُسے لمبا کر دیا گیا ہے۔

یہ آنکھ کا وہ عضلہ ہے جِس کی لمبائی کو کم کیا جانا ہے

اِن تصاویر میں عضلے کو میں نے اپنی جگہ سے کاٹ دیا ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں گے توعضلے کی نچلی طرف آنکھ کے قریب دو ٹانکے بندھے ہوئے نظر آرہے ہیں؛ یہاں سے میں عضلے کو آنکھ سے جوڑ دوں گا اور اوپر والا حصہ کاٹ دوں گا۔

اس تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ ٹانکے لگا دیئے گئے ہیں اب میں اضافی مسل کو کاٹ دوں گا

12 تبصرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *