آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

ٹانکو ں والے اپریشن اور بغیر ٹانکوں کے اپریشن میں کیا فرق ہوتا ہے؟

خرا ب عدسے کو نکالنے کے لئے پہلے ایک لمبا چِیرا دے کر راستہ بنایا جاتا تھا جِس میں سے اُسے نکالا جاتا تھا پھر اُسی راستے ایک سخت قسم کا مصنوعی عدسہ ڈال دیا جاتا تھا۔ اِس سارے عمل کے بعد اُس چِیرے کو باریک ٹانکے لگا کر بند کر دیا جاتا تھا۔ اَب ایک چھوٹا سا راستہ بنا کر شعاعوں کے ذریعے سے خراب عدسے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر نکال لیا جاتا ہے اور اسی چھوٹے راستے کے ذریعے ایک نرم عدسہ ایک خاص قسم کے انجیکٹر کے ذریعے آ نکھ کے اندر داخِل کرکے ِفٹ کر دیا جاتا ہے چونکہ اِس سارے کام کے لئے راستہ بہت چھوٹا بنایا جاتا ہے اس لئے اس کو بند کرنے کے لئے ٹانکوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیچے دی گئی تصاویر کو دیکھ کر آپ کو اِن دونوں کے فرق سمجھ آ سکتی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *