آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

سفید مو تیا کیا ہوتا ہے ؟

ہر آنکھ میں ایک عدسہ ہوتا ہے جو بالکل شفاف ہوتا ہے اور نظر آنے والی چیزوں کی تصویر پردہ بصارت پر بناتا ہے مختلف وجوہات کے باعث یہ بے رنگ اور شفاف عدسہ گدلا ہو کر سفید موتی کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس سے بینائی متاثر ہو جاتی ہے بینائی اسی تناسب سے متاثر ہوتی رہتی ہے جس تناسب سے شفافیت کم ہوتی جاتی ہے۔اِسی بیما ری کا نام سفید مو تیا ہے۔ نیچے دی گئی تصاویر پر غور کرنے سے آپ کو اچھی طرح سمجھ آ سکتی ہے:

Cataract image vs clear lens

دائیں طرف کا عدسہ شفاف ہے جبکہ بائیں طرف کا عدسہ گدلا ہو چکا ہے

 

How cataract appears

سفید موتیا کیوں بن جاتا ہے؟

بےشمار متفرق وجوہ سے قدرتی عدسہ گدلا ہو جاتا ہے مثلاً

  • عمر کے بڑھنے سے اکثر لوگوں کا عدسہ خراب ہو کر گدلا ہو جاتا ہے۔
  • آنکھ کو چوٹ لگنے سے موتیا بن جاتا ہے۔
  • شوگر اور اس طرح کی کئی بیماریاں قدرتی لینز کو گدلا کر دیتی ہیں۔
  • سٹیرائیڈز اور دیگر کئی بیماریاں قدرتی لینز کو خراب کرکے سفید موتیا بنا دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *