آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

آپٹک نرو کیا ہوتی ہے؟ اس کا نظر کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

یہ ایک انتہائی اہم عصب یعنی نرو ہے جو آنکھ کے اندر سے شروع ہوتی ہے اور آنکھ کی پیدا کردہ نظر کے بارے میں تمام معلومات کو دماغ تک پہنچاتی ہے۔ نیچے کی تصاویر میں آپ اس کی ساخت اور دماغ کے ساتھ اس کے تعلق کو سمجھ سکتے ہیں۔  

آپٹک نرو اور دماغ کا باہمی تعلق آپ نیچے دی گئی تصویر کی مدد سے آپ سمجھ سکتے ہیں:

 

آپٹک ڈسک آنکھ کے اندر اس طرح نظر آتی ہے جیسے نیچے کی تصویر میں:

 

آپٹک نرو کی بیماری کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

جب اِس میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو اُس سے بھی نظر کم ہو جاتی ہے۔
اکثر مریضوں میں ایک اہم علامت یہ ہوتی ہے کہ سامنے سے نظر نہیں آتا لیکن زیادہ تر نظر پر عمومی اثر پڑتا ہے۔
رنگوں کی پہچان میں مشکل ہونے لگتی ہے۔
ملتی جلتی اشیاء اور رنگوں میں تمیز کرنے میں مشکل ہونے لگتی ہے۔

اس بیماری کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

چونکہ اِس کے اسباب مختلف ہوتے ہیں اِس لئے اِس کا علاج بھی مختلف النوع ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ بیماری کے سبب کی تشخیص کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *