آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر آصف کھوکھر ایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔
وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔

اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں

Click here and send message to book your appointment or ask your question about LASIK, Squint, or Retina

اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں

چندھیاپن یعنی Astigmatism والے مریض وہ ہوتے ہیں جو سلنڈر نمبر کے شیشوں والی عینک لگانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ یہ نقص اگرچہ زیادہ نہ بھی ہو پھر کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ عینک کے شیشے منفی نمبر کے بھی ہو سکتے ہیں اور مثبت نمبر کے بھی۔ یہ مریض اکثر عینک کے بغیر دیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جیسا کہ نیچے کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے

 

 

ان مریضوں کی آنکھوں کی بناوٹ میں قدرتی طور پر ایک نقص ہوتا ہے جو بچے سے بڑا ہونے کے عرصے کے دوران میں پیدا ہوتا ہے۔ نقص یہ ہوتا ہے کہ ان کی آنکھوں کے قرنیہ کی عمودی اور افقی گولائی ایک جیسی نہیں ہوتی۔ جیسا کہ نیچے کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے

 

 

ان مریضوں کی آنکھوں کی بناوٹ میں قدرتی طور پر ایک نقص ہوتا ہے جو بچے سے بڑا ہونے کے عرصے کے دوران میں پیدا ہوتا ہے۔ نقص یہ ہوتا ہے کہ ان کی آنکھوں کے قرنیہ کی عمودی اور افقی گولائی ایک جیسی نہیں ہوتی۔ جیسا کہ نیچے کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے

 

 

چندھیاپن یعنی Astigmatism والے مریض کو عینک کے بغیر کیسا نظر آتا ہے اور عینک لگانے سے کیسا نظر آتا ہے ان تصاویر کو دیکھنے سے اچھی طرح سمجھ آ سکتا ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *