آنکھوں سے پانی کی نکاسی کو بحال کرنے کیلئے اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟

 اپریشن کیا ہوتا ہے اور اِس میں اِخراج کی رُکاوٹ دُور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے؟

یہ اپریشن کیا ہوتا ہے، کسی آرٹسٹ نے سمجھانے کی کیا خوب کوشش کی ہے۔ دیکھیے اور سمجھنے کی کوشش کیجیے:

اس طریقے سے آنکھ سے خارج ہونے والے فالتو پانی کو سیدھا ناک میں پہنچا دیا جاتا ہے جس سے وہ باہر چہرے پر بہنا بند ہو جاتاہے۔

اس تصویر میں بتایا گیا ہے کہ اِس طرح آنکھ اور ناک کا آپس میں قریبی رشتہ ہوتا ہے۔ اِس مریض کی آنکھ ممکن ہے کینسر کے سبب نکلا دی گئی ہو۔ بہرحال اب ناک اور آنکھ میں اتنا رابطہ ہے کہ انگلی گذر رہی ہے۔ بالکل اِسی طرح Silicone stent آپریشن اور  DCR اپریشن میں آنکھ کا ناک سے رابطہ بحال کیا جاتا ہے۔ Silicone stent آپریشن میں قدرتی راستے کو کھولا جاتا ہے۔ جبکہ DCR آپریشن میں قدرتی راستے کا متبادل ایک راستہ بنا دیا جاتا ہے۔جس سے پانی دوبارہ آنکھ سے ناک کی طرف جانا شروع ہو جاتا ہے۔ البتّہ یہ مصنوعی راستہ کبھی بھی قدرتی راستے کی طرح کام نہیں کرتا بلکہ کچھ نہ کچھ مسائل کا بعث بنتا رہتا ہے۔ اِس کے جہاں فوائد ہیں وہاں اِس کی وجہ سے کئی پیچیدگیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ تو یہ ہے کہ بہت سارے مریضوں میں وقت کے ساتھ ساتھ یہ راستہ دوبارہ بند ہو جاتا ہے۔ یعنی اِس اپریشن میں ناکامی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

 

درج ذیل تصویر میں وہ نظام دکھایا گیا ہے جو اللہ تعالی نے آنکھ اور ناک کو جوڑنے کا بنایا ہوا ہے

درج ذیل تصویر میں وہ نظام دکھایا گیا ہے جو اللہ تعالی نے آنکھ اور ناک کو جوڑنے کا بنایا ہوا ہے

 

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *