بچوں میں پانی کی نالی NLD خراب ہونے کا علاج

چھوٹے بچوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہو تی جس میں یہ نالی بند ہوتی ہے۔ اِس کے بند ہونے کی وجہ زیادہ تر یہ ہوتی ہے کہ اِس نالی نشوونما ابھی نا مکمل ہوتی ہے اور بڑا ہونے کے ساتھ جس طرح باقی اعضاء مکمل ہوتے ہیں اِسی طرح یہ نالی بھی مکمل ہو جاجی اور خود بخود کُھل جاتی ہے۔ اِن بچوں میں کِسی اپریشن کی ضرورت نہیں ہو تی۔ اس دوران میں اُن کیآنکھوں سے پانی آتا رہتا ہے لیکن اُس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ خود بخود ٹھیک ہونے کی عمر ایک سال ہوتی ہے۔ اگر ایک سال تک یہ نالی نہیں کُھلتی تو پھر کبھی بھی خود بخود نہیں کُھلے گی؛ اس کو کھولنے کیلئے اپریشن ضروری ہوتا ہے۔

  • کئی بچوں کی آنسوؤں کی تھیلی میں انفیکشن ہو جاتی ہے جس سے آنکھ سے گندا مواد بھی خارج ہونے لگتا ہے۔ چنانچہ اگر پانی کے ساتھ ساتھ پیپ بھی آنے لگے تو پھر ایسی کیفیت میں ادویہ کا اِستعمال ضروری ہوتا ہے تاکہ سوزش ٹھیک ہو جائے اور آنسوؤں کی تھیلی میں سوزش کی کیفیت مستقل نہ پیدا ہو نے پائے۔
  • اگر تھیلی کے اندر مستقل طور پر سوزش رہنے لگے اور دوائیوں سے ٹھیک نہ ہو تو بہتر ہوتا ہے کہ ایک سال کی عمر کا اِنتظار نہ کیا جا ئے۔ اور اپریشن کر دیا جا ئے۔
  • اِن بچوں کی اکثریت میں چھوٹے اپریشن یعنی Probing سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
  • جِن میں اِس سے مسئلہ حل نہ ہو یا رستہ بند ہو نے کی دیگر وجُوہات میں سے کوئی اور وجہ ہو تو پھر بڑا اپریشن یعنی Silicon stent Implantation ضروری ہوتا ہے۔ اور اکثر اوقات اپریشن کے ذریعے ایک نالی ڈال دی جاتی ہے جو کئی مہینے بعد نکالی جاتی ہے۔

 

بڑی عمر کے لوگوں میں پانی کی نالی NLD خراب ہونے کا علاج

بڑی عمر کےلوگوں میں علاج بیماری کی نوعیّت کے مطابق مختلف ہوتا ہے۔ چند صورتیں ذیل میں بیان کی گئی ہیں:

  • ایک بہت بڑی تعداد صرف دوائیکے اِستعمال سے ٹھیک ہو جا تی ہے۔
  • بہت سے لوگوں میں نکاسی کے راستے کے ابتدا ئی حصوں میں رُکاوٹ ہوتی ہے مثلاً لقوہ کے نتیجے میں یا فالج کی دیگر اشکال میں۔ اِن کی آنکھ میں پمپ کرنے کا نظام متأثر ہو جاتا ہے۔ یا نکاسی کی نالی کا منہ آنکھ سے دور رہنے لگتا ہے۔ اِن صورتوں میں متعلقہ سبب کو دُور کرنے سے پانی بہنا رُک جاتا ہے۔ اِن میں سے زیادہ تر کا علاج اپریشن سے کیا جاتا ہے۔
  • جِن لوگوں میں نالی بند ہو اُن کی بھی ایک بہت بڑی تعداد کا چھوٹے اپریشن یعنی Probing سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
  • جِن کا مسئلہ اِن طریقوں سے حل نہ ہواُن کا پھر بڑا اپریشن یعنی DCR ضروری ہوتا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *