Senior Eye Surgeon with special interest in Vitreoretina, Oculoplasty, laser eye surgery, Phaco surgery with multifocal IOLs, having experience of more than 34 years
نظر کی کمزوری کیا ہوتی ہے؟ نظر کمزور کیوں ہو جاتی ہے؟ نظر کی کمزوری کا علاج کیا ہوتا ہے؟
آنکھ کو اللہ تعالی نے اس طرح بنایا ہوا ہے کہ دو عدسے یعنی لینز ہوتے ہیں جو سامنے والی چیز سے منعکس ہو کر آنے والی شعاعوں کو آنکھ کے اندرموجود پردہ بصارت یعنی ریٹینا پر فوکس کرتے ہیں جس اُس چیز کی ایک تصویر بنتی جو دماغ میں پہنچائی جاتی ہے۔ بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں فوکس کرنے کی صلاحیت ناکافی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پردہ بصارت پر جو تصویر بنتی وہ دھندلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یا تو صاف نظر نہیں آتا یا پھر کسی خاص فاصلے سے آگے یا پیچھے نظر ہی نہیں آتا۔ اسی کو refractive errors کہتے ہیں۔ جن لوگوں کی آنکھوں میں یہ مسئلہ ہوتا ہے اُن کی نظر کو صحیح کرنے کیلئے وجہ تلاش کی جاتی ہے اور پھر مختلف طریقوں سے اُن وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کیا وجوہات ہوتی ہیں؟ اور اُن وجوہات کو کیسے دور کیا جاتا ہے؟