مریض کو کِن علا متوں سے پتہ چل سکتا ہے کہ سفید مو تیا بہت زیا دہ پک گیا ہے؟

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اِس طرح کے سوالات کہ کیا موتیا پک گیا ہے؟ اور کیا زیادہ پک گیا ہے؟ اب کوئی اتنے اہم نہیں رہے۔ کیونکہ پہلے لوگ اِس لئے اِن سوالوں کے پیچھے پڑے ہوتے تھے کہ جب موتیا پکے گا تو پھر اپریشن کرانا ہے اور اِس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کہیں زیادہ نہ پک جائے۔ اب تو اصول یہ ہے جلد از اپریشن ہو جانا چاہئے۔ لیٹ کرنے کا نقصان ہی نقصان ہے۔ بہرحال ابھی بھی کئی ایسے سیانے موجود ہیں جو اپریشن کے معاملے کو لٹکاتے رہتے ہیں چنانچہ اُن لوگوں کے لئے عرض ہے کہ جب مو تیا بہت زیا دہ پک جائے تو درجِ ذیل علامت پیدا ہونے لگتی ہیں:

  • کئی لوگوں کی آنکھ میں سوزش رہنے لگتی ہے جس سے آ نکھ سُرخ ہو جا تی ہے.
  • آ نکھ میں درد ہو نے لگتی ہے. یہ Uveitis کی ایک قسم ہے۔
  • پانی بہنے لگتا ہے۔

آنکھ کا دباؤ بڑھنے لگتا ہے، اِس صورت میں درد بہت شدید ہوتا ہے۔ یہ کالا موتیا کی ایک قسم ہے۔ جب یہ کیفیت پیدا ہو جائے تو آنکھ میں درج ذیل علامات نظر آنے لگتی

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *