آپ کی نظر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر آصف کھوکھرایک سینئر آئی سرجن ہیں جو لاہور میڈیکیئر آئی سنٹر میں بطور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ جو کہ جدید ترین تشخیصی اور سرجیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کا بہترین آنکھوں کا مرکز ہے۔
ڈاکٹر کو آنکھوں کے آپریشنز کرتے ہوئے 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے خصوصاً فیکو سرجری، لیزر سرجری، وٹریوریٹینل سرجری، اور اوکولوپلاسٹک سرجری میں اُن کی دلچسپی رہی ہے۔ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے پرعزم ہیں۔ اُن کا مشن آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہ مریضوں کے لیے اپنی ہمدردی کے لیے مشہور ہیں۔ ہر مریض کو خصوصی توجہ دینا اُن کا خاصہ ہے۔
اگر آپ یا آپ کے گھر میں کسی کو نظر کا مسئلہ ہے تو ماہر آئی سرجن سے بروقت مشورہ کرنا ضروری ہے۔
آپ کی بینائی قیمتی ہے — اسے تجربہ کار ہاتھوں میں محفوظ کریں
اپوائنٹمنٹ لینے کیلئے یا لاسک،بھینگاپن، یا پردہ بصارت کے بارے میں اگر کوئی سوال ہے تو یہاں کلک کرکے میسیج کریں
بچوں کی آنکھوں کیلئے ضروری احتیاطیں
آنکھوں کا تفصیلی معائنہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچا سکتا ہے
بہت سی بیماریاں اپنے ابتدائی سٹیج پر سو فیصد قابل علاج ہوتی ہیں لیکن جب آخری مراحل میں پہنچ جاتی ہیں تو پھر لاعلاج ہو جاتی ہیں. اور بچوں کو مستقل طور پر نابینا بنا دیتی ہیں. اِن سے بچاؤ کیلئے کم از کم ایک دفعہ اپنے بچوں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کسی آئی سپیشلسٹ سے ضرور کروائیں.
عمر کے ابتدائی سالوں میں سامنے آنے والی نظر کی کمزوری زیادہ تر آنکھوں کی غیر معمولی بناوٹ کی وجہ سے ہوتی ہے. آنکھ بناوٹ کا یہ نقص نہ دوائیوں سے دور ہو سکتا ہے اور نہ ہی عینک سے. عینک صرف بیماری کی علامتوں اور پیچیدگیوں کا علاج کرتی ہے اِس کے سبب کا علاج نہیں کرتی. عینک کے استعمال میں بےاحتیاطی بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے مثلاً آنکھوں میں بھینگاپن، سردرد، پڑھائی میں مشکلات، وغیرہ
جب فیصلہ ہو جائے کہ عینک کی بچے کو ضرورت ہے تو پھر حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کر لیں اور عینک کو صحیح طریقے سے استعمال کروائیں.
درج ذیل بیماریوں کے بارے میں خاص طور پر متفکر ہونے کی ضرورت ہے: Amblyopia Juvenile glaucoma Retinopathy of prematurity
آج کی سب سے بڑی مصیبت کمپیوٹر کا مختلف شکلوں میں غلط استعمال ہے. بچوں کو اس سے بہت نقصانات ہو رہے ہیں. موبائل، ٹیب، لیپ ٹاپ، گیمیں، ٹی وی.