السلام علیکم میں نے جو آرٹیکل میں نے لکھے ہوئے ہیں اُن کا مطالعہ کریں کیونکہ وہ بہت عام فہم ہیں۔
آنکھوں میں ٹیڑھا پن آ جانے کی مختلف مریضوں میں مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ چنانچہ سب کا علاج ایک جیسا نہیں ہوتا۔ مثلاً
1۔ اگر شوگر ہے اور اُس کی وجہ سے آنکھ کا مسل کام چھوڑ گیا ہے تو شوگر کو صحیح طرح کنٹرول کرنے سے بھینگا پن ختم ہو جاتا ہے۔
2۔ اگر بچے کی نظر کمزور ہے خاص طور پر مثبت نمبر والے شیشے لگ رہے ہیں مثلاً 6+ تو باقاعدگی سے عینک استعمال کرنے سے ٹیڑھا پن ختم ہو جاتا ہے۔
3۔ اگر intermittent exotropia ہے تو آنکھوں کی کچھ ورزشیں ہوتی ہیں جن کے کرنے سے ٹیڑھا پن ختم ہو جانے کا امکان ہوتا ہے۔
4۔ اگر آنکھوں کے مسلز میں فالج ہے، یا ایک وقت میں ایک آنکھ ہی فوکس کرتی ہے دوسری ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور عمر بھی ابھی کم ہے تو اِس صورت میں آپریشن ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اور جلدی آپریشن ضروری ہوتا ہے۔
5۔ بعض ایسی بھی صورتیں ہیں جن میں آپریشن بھی ضروری ہوتا ہے اور بعد میں دیگر علاج بھی لمبا عرصہ چلتا رہتا ہے۔

یہ تو عمومی باتیں ہیں آپ کے مریض کا کیا مسئلہ ہے، اُس کی بیماری کس سٹیج پر ہے؟ یہ باتیں معائنہ کئے بغیر معلوم کرنا ممکن نہیں۔ چنانچہ معائنہ کئے بغیر میرے لئے کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *