لیزر اپریشن سے پہلے کیا کرنا ہوتا ہے؟ کتنا وقت پہلے تیاری کے لئے چاہئے ہوتا ہے؟ کیا پہلے معائنہ ضروری ہوتا ہے؟

  • اس کے لئے کیا چا ہئے؟ 18 سے 40 سال عمر ہونی چاہئے، ارادہ کر لیں، اپنی ترجیحات میں اس کو اوّلین اہمیت دیں۔
  • ایک دفعہ تفصیلی معائنہ ہونا چاہئے تاکہ ممکنہ نقصانات یا Risk factors کا پتہ چلایا جا سکے۔ اور کسی چیز کا پہلے سے علاج ضروری ہو تو کیا جا سکے۔
  • علاج سے پہلے بہتر ہوتا ہے کہ تین دن تک Antibiotic قطرے استعمال کئے جائیں تاکہ بعد از اپریشن انفیکشن کا سدّباب کیا جا سکے۔
  • اپریشن کا وقت آدھے گھنٹے کے قریب ہوتا ہے- جس کے دوران مریض کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی بلکہ وُہ ڈاکٹر سے باتیں کرتا رہتا ہے، سُن کرنے والے قطرے ڈالے جاتے ہیں کوئی انجیکشن وغیرہ استعمال نہیں کیا جاتا۔
  • اپریشن کے فوری بعد کُچھ نہ کُچھ تکلیف بہرحال محسُوس ہوتی ہے جو دوسرے دن عموماً ختم ہو جاتی ہے۔ آنکھوں میں جلن اور چبھن محسوس ہوتی ہے۔ پانی آتا ہے اور کئی لوگوں سے روشنی برداشت نہیں ہوتی۔
  • اپریشن کے بعد پہلے کُچھ نہ کُچھ دُھندلا نظر آتا ہے خصوصاً اُن لوگوں کو جن کا نمبر کافی زیادہ ہو۔ دوسرے دن عموماً دُھندلاپن نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
  • نظر کی بہتری بہت حد تک ابتدائی چند دنوں میں ہو جاتی تاہم یہ عمل تین ماہ تک جاری رہتا ہے۔ خصوصاً جن کا نمبر زیادہ ہو۔ ایسے لوگوں کو شروع کے دنوں میں قریب دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے جو کہ دراصل قرنیہ میں سوزش کے باعث ہوتی ہے۔ جُوں جُوں سوزش بہتر ہوتی جاتی ہے یہ تکلیف بھی بہتر ہوتی جاتی ہے۔

شروع کے دو دن تو کام پہ واپسی مشکل ہوتی ہے اُس کے بعد اپنے کام پہ جایا جا سکتا ہے۔

 

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *