دور و نزدیک اکٹھی عینکیں مختلف قسم کی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اُن میں سب سے اچھی کون سی قسم ہے؟

 

دور و نزدیک اکٹھی عینکیں مختلف قسم کی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اُن میں سب سے اچھی کون سی قسم ہے؟

مختلف فاصلوں پر کام کرنے والی عینک تین قسم کی ہوتی ہے:

  • با ئیفوکل

  • ٹرائیفوکل

  • پروگریسو یا ملٹی فوکل

 

نیچے کی تصویر میں بائیفوکل لینز نظر آ رہے ہیں۔ یہ وہ عدسات ہیں جن کے دو حصّے ہوتے ہیں ایک حصّے کو عام سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے حصّے میں سے دیکھ کر نزدیک کے کام کیے جاتے ہیں۔ اِن عدسات کو بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں اگرچہ بہت سے اِن سے مطمئن نہیں ہوتے۔ کیونکہ اُن کو اِن کو استعمال کرتے ہوئے دقّت محسوس ہوتی ہے۔ نیچے تصویر میں اِسی قسم کی عینکیں نظر آ رہی ہیں۔” 

نیچے کی تصویر میں ٹرئیفوکل لینز نظر آ رہے ہیں۔ وہ عدسات ہیں جن کے تین حصّے ہوتے ہیں ایک حصّے کو عام سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے دوسرے حصّے کو کمپیوٹر پر کام کرنے یا اِسی طرح کے درمیانے فاصلے پر ہونے والے کام کیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے حصّے میں سے دیکھ کر نزدیک کے کام کیے جاتے ہیں۔ اِن عدسات کو زیادہ لوگ پسند نہیں کرتے کیونکہ اِن کو استعمال کرتے ہوئے کافی دقّت محسوس ہوتی ہے اور اِن سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کافی پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔”

عینک کے پروگریسو Progressive شیشے

یہ عینک میں لگائے جانے والے وہ عدسات ہیں جن کے کئی حصّے ہوتے ہیں سب سے اوپر والے حصّے کو عام سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے درمیان والے حصّے کو کمپیوٹر پر کام کرنے یا اِسی طرح کے درمیانے فاصلے پر ہونے والے کام کیے جاتے ہیں۔ اِس حصّے کی یہ خصوصیّت ہوتی ہے کہ اِس میں نمبر بتدریج بدلتا ہے اور مختلف فاصلوں پر دیکھنے کیلئے مختلف نمبر میسّر آ جاتے ہیں۔ جبکہ تیسرے حصّے میں سے دیکھ کر نزدیک کے کام کیے جاتے ہیں۔ درمیانے حصّے کے دونوں طرف کچھ ایریا ایسا ہوتا ہے جس میں کوئی نمبر نہیں ہوتا۔ یہ حصّے اکثر لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ اِن عدسات کو بہت زیادہ لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ اِن کو استعمال کرتے ہوئے کافی آسانی ہوتی ہے اگرچہ اِن سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کافی پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن پڑھے لکھے لوگوں اِس کی وجہ سے بار بار عینکیں بدلنے کی کوفت سے نجات مل جاتی ہے۔

نیچے کی تصویر میں پروگریسو لینز کے عدسوں کے مختلف حصوں کی تقسیمِ کار دکھائی گئی ہے

یچے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پروگریسو لینزوں میں سے کیسے نظر آتا ہے یا اِن کے مختلف حصّے کیسے کام کرتے ہیں۔

 

 


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× آپ وٹزایپ میسیج کر سکتے ہیں، پلیز کال نہ کریں