نیوٹن کے وہ قوانین جو وہ لکھنا بھول گیا
1۔ جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ہو جائے تو کبھی بھی مصروف نہیں ملتا، آزمائش شرط ہے۔
2- اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھار کھی ہیں تو ہمیشہ قمیتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی۔
یا کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں تو آپ کی ناک پر فورا کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
3۔ دودھ ابالتے وقت آپ چاہے جتنی دیر مرضی کھڑے رہیں دودھ نہیں اہلے گا جیسے ہی ایک منٹ کے لیے ادھر ادھر ہوئے نہیں دودھ ابل کر باہر آجائے گا اور چولہے کا ستیا ناس ہو جائے گا۔
4۔ اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ قطاریں ہوں ایسی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
بلکل صحیح فرمایا