

جواب:
بچے کی آنکھوں میں بہت بھینگا پن ہے۔ اِس کا جلد از جلد آپریشن کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ تاخیر ہونے سے دونوں آنکھوں کی جو کوآرڈینیشن دماغ میں بننی ہوتی ہے وہ نہیں بنتی۔ چنانچہ جو آنکھ زیادہ دیر ٹیڑھی رہتی وہ amblyopia کا شکار ہو جاتی ہے۔ اور سیکھنے والی عمر گذر جائے تو پھر پوری عمر دونوں آنکھیں بیک وقت نہیں دیکھ سکتیں۔
Amblyopia or lazy eye
یہ بیماری چھوٹی عمر میں سو فیصد قابلِ علاج ہوتی ہے لیکن بچہ بڑا ہو جائے تو پھر نہ کسی دوائی سے ٹھیک ہو سکتی ہے اور نہ ہی کسی آپریشن سے۔
بھینگا پن کے بارے میں مزید معلومات کیلئے درجِ ذیل لنک پر کلک کرکے مطالعہ کر سکتے ہیں:
https://drasifkhokhar.com/squint/
