آج مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ایک ریٹائرڈ میجر صاحب کچھ دن پہلے میرے پاس بڑے پریشان آئے تھے۔ سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تو تھے ہی ساتھ ساتھ ہی ساتھ تین ڈاکٹروں س پرائیویٹ بھی علاج کروا رہے تھے۔ لیکن سخت پریشان تھے۔ اُن کی ایک آنکھ کی نظر ضائع ہو چکی ہے لیکن اُس میں درد نہیں جاتا اور آنکھ کا پریشر۔ بھی بہت زیادہ رہتا تھا۔ تین قسم کے قطرے استعمال کرنے کے باوجود پریشر اور درد کم نہیں ہو رہی تھی چنانچہ AZM گولیاں کھاتے تھے جس سے پریشر تو بہتر ہو جاتا لیکن پیشاب کی تکلیف ہو جاتی اور منہ بار بار خشک ہو جاتا۔ پھر یہ ڈر بھی سر پر سوار تھا کہ میری دوسری آنکھ کی نظر بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ اُس میں بھی کالا موتیا ہے اور دو قسم کے قطرے مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔
میں نے جب دیکھا تو ایک تو تشخیص کی گئی تھی کہ دائیں طرف چوٹ کی وجہ سے کالا موتیا ہو گیا ہے جبکہ بائیں طرف open angle glaucoma تشخیص کیا گیا تھا ظاہر ہے جس کے لئے مسلسل قطرے ڈالتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔
میں نے معائنہ کیا، گونیوسکوپی ٹیسٹ کیا، اور بغور ہسٹری لی تو میری تشخیص مختلف تھی۔ میری تشخیص کے مطابق دونوں آنکھوں میں narrow angle glaucoma ہے۔ جس کی وجہ سے ایک آنکھ میں اٹیک ہوا اور وہ ضائع ہو چکی ہے اب absolute glaucoma ہے چنانچہ میں نے diode laser کے ساتھ دائیں آنکھ کا علاج کر دیا جا کے بعد اب دو ہفتے سے دائیں آنکھ میں پریشر کم کرنے کیلئے کوئی ایک بھی قطرے استعمال نہیں کر رہے۔ پریشر بالکل نارمل ہے AZM گولیاں بند کر دی ہوئی ہیں جس سے پیشاب کی تکلیف ختم ہو گئی ہے منہ بھی خشک نہیں ہو رہا۔ مہنگے قطرے بھی دائیں آنکھ سے بند ہو گئے ہیں۔
اُن کی خوشی میرے لئے انتہائی اطمینان کا باعث بنی ہوئی ہے۔ آج وہ میجر صاحب چیک کروا کر گئے اُن کی خوشی دیدنی تھی۔ میں نے anterior segment OCT بھی کروائی جس نے کنفرم کر دیا کہ narrow angle موجود ہے۔
اب اِن شاء اللہ بائیں آنکھ میں iridotomy کر دوں گا جس سے بائیں آنکھ بھی محفوظ ہو جائے گی۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ اِسی طرح لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطاء کرتا رہے۔ آمین
