میرے پاس ایک صاحب چند دن پہلے تشریف لائے تھے۔ اُن کی دونوں آنکھوں میں بیماری کی وجہ سے نظر شدید کمزور ہو چکی ہے لیکن تکلیف میں مزید اِضافہ سفید موتیا بن جانے سے ہو گیا۔ بیچارے کو 13.0+ نمبر کی عینک دونوں طرف لگتی تھی اور نظر پھر بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ 45 سال کے قریب عمر اور چھوٹے چھوٹے بچے۔ ایک آنکھ کا آپریشن کسی بڑے آدمی ہسپتال سے کروایا جس میں پیچیدگی ہوگئی۔ اور انھوں نے کہا کہ اب لینز نہیں ڈالا جا سکتا۔

میں نے اُس آنکھ میں لینز ڈال دیا ہے لینز کو ٹانکوں کے ساتھ فکس کر دیا ہے اِس ٹیکنیک کو scleral fixation کہتے ہیں اور دوسری آنکھ میں بھی لینز ڈال دیا ہے۔ اب وہ صاحب دونوں آنکھوں سے بغیر عینک کے دیکھ رہے ہیں! اُس کو بھی اور اُس کے گھر والوں کو بھی یقین نہیں آ رہا اور خوشی سے اُن کے چہروں کی چمک دیکھنے والی ہے اور میں اُن کے دلوں کی گہرائی سے میرے لئے نکلنے والی دعاؤں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ الحمدللہ

Leave a Reply