کالا موتیا کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کا علاج نہیں ہو سکتا اور اگر کروایا بھی جائے تو ناکام ہو جاتا ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟

اصل میں کالا موتیا کی کئی اقسام ہیں کُچھ واقعتاً تقریباً لاعلاج ہیں لیکن اہم ترین بات یہ ہے کہ علاج بیماری کے کس مرحلے پر شروع کیا گیا!

اگر اِبتدائی سٹیج پر علاج ہو جائے تو سو فیصد کامیاب ہوتا ہے اور اگر کالا موتیا کے آخری مرحلوں میں جا کر علاج کیا جائے تو عین ممکن ہے کہ علاج کا بالکل کوئی فائدہ ہی نہ ہو۔ انتہائی اہم چیز یہ ہے کہ کالا مو تیا کا علاج جِس دن شروع کیا جائے گا اُس دن تک جو نقصان ہو چُکا ہو گا وُہ واپس نہیں آئے گا البتّہ جِتنا نُور باقی ہو گا اُس کے بچ جانے کا کافی زیادہ امکان ہو گا۔ ہمارے ہاں چو نکہ لوگ بہت لیٹ علاج کروانے کے لئے آتے ہیں بلکہ اکثر لوگ تو جب آتے ہیں تو بیماری آخری سٹیج پر پہنچ چکی ہوتی ہے اِس لئے یہ بات کافی مشہور ہو گئی ہے کہ علاج کروایا بھی جائے تو ناکام ہو جاتا ہے۔ آج کے دور میں بھی لوگ موتیا کے پکنے کا اِ نتظار کرتے رہتے ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *