قرنیہ مخروطیہ کیا ہوتا ہے؟
بعض لوگوں کے قرنیہ میں یہ کمزوری ہوتی ہے کہ درمیان میں سے پتلا ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے قرنیہ کا مرکزی حصہ آہستہ آہستہ آگے کو اُبھرنے لگتا ہے اور قرنیہ کی شکل مخروطی ہوتی چلی جاتی ہے۔ اِس بیماری کو قرنیہ مخروطیہ کی بیماری کہتے ہیں۔ قرنیہ کا مرکزی حصہ کئی لوگوں میں اس حد تک پتلا ہو جاتا ہے کہ بالآخر پھٹ جاتا ہے اور قرنیہ کے درمیان میں سوراخ ہوجاتا ہے۔ نیچے کی تصویر میں دیکھیں نارمل قرنیہ کی موٹائی جو بائیں طرف نظر آ رہی ہے اُس کے مقابلے میں دائیں طرف کی تصویر میں قرنیہ کی مقٹائی کتنی کم ہو چکی ہے۔
نیچے دی گئی تصاویر میں دیکھیں قرنیہ کے درمیان میں اُبھر کر چونچ سی بن گئی ہے۔
قرنیہ آہستہ آہستہ درمیان سے باہر کو اُبھرنا شروع کر دیتا ہے جیسے نیچے والی تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
جب ہم ڈاکٹرز مشین سے دیکھتے ہیں تو ہمیں قرنیہ اس طرح نظر اۤتا ہے
قرنیہ کے اندر یہ خرابی کیوں پیدا ہوتی ہے؟
زیادہ تر مریضوں میں بیماری کے سبب کا تعین کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ تاہم درجِ ذیل وجوہات بہت سے مریضوں میں سامنے آتی ہیں:
- بہت سے مریضوں کے وراثتی نقشے میں اِسی طرح کا قرنیہ بنانے کے احکامات ہوتے ہیں۔
- کئی لوگوں میں لاسک اپر یشن کے بعد بطور پیچیدگی کے یہ خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔
- قرنیہ کے اندر اگر بڑا زخم بن جائے اور لمبے عرصہ تک اُس میں سوزش چلتی رہے یا کسی اور وجہ سے قرنیہ مسلسل متورّم رہے تو اِس سے بھی اس کیفیت کے سامنے آنے کے امکانات ہوتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں مسلسل لمبے عرصہ تک الرجی رہتی ہے۔ جو لوگ علاج کرنے میں سُستی کرتے ہیں اور اُن کی آنکھوں میں علامات مسلسل چلتی رہتی ہیں خصوصاً خارش کی تکلیف اُن لوگوں میں سے کئی لوگوں کی آنکھوں میں قرنیہ خراب ہو کر مخروطی ہونا شروع کر دیتا ہے۔
Leave a Reply