For athentic information about eye diseases, please click on the menu

How to do such analysis in this busy life?

جب میں نے اپنے، اپنے عزیزوں کے اور اپنے مریضوں کے اِس طرح کے تجزیے کرنے شروع کئے تھے کوئی پچیس سال پہلے کی بات ہے تو اُس وقت تو نہ کمپیوٹر ہوتا تھا اور نہ ہی موبائل فون کی ایپس۔ میں پیپرز استعمال کیا کرتا تھا۔ اور دوسروں سے استعمال کروایا کرتا تھا۔ جن لوگوں نے میرے کہنے پر تجزیے کئے ہیں وہ میرا بے انتہا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور وہ بہت سارے ہیں۔ اصل میں ہمارے ہاں سنجیدگی سے اور سائنسی طریقے سے سوچنے کا رواج نہیں ہے۔

ایسے اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری تو زندگی ہی بدل گئی ہے! اور حقیقتاً اُن میں سے اکثر کے مالی حالات بھی اِس سے کے نتیجے میں بہت بہتر ہو گئے!

آج کے دور تو یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ اِس طرح کی فہرستیں بنانے میں دو موبائل ایپس تو بہت ہی مفید ہیں:

Microsoft To Do

Microsoft OneNote

یہ دو ایپس ایسی ہیں کہ جب آپ کے پاس ٹائم ہو کوئی ایک فہرست بنانا شروع کر دیں یا اگر بنائی ہوئی ہے تو اُس میں اضافہ یا کمی کرنی شروع کر دیں۔ لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جائے تو بہت بہتر ہوتا ہے۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ مواد ضائع نہیں ہوتا ورنہ تبدیل کرتے ہوئے آپ کو بہت سے کاغذ یا ڈائریاں ضائع کرنی پڑتی ہیں۔ ایک اور چیز یہ ہے کہ اِس قسم کی اکثر معلومات ایسی ہوتی ہیں کہ بندہ انھیں اپنے تک محدود رکھنا چاہتا ہے اور شاید اسی لئے لکھنے سے گریز کرتا ہے جبکہ یہ سوفٹویئر میں بنائی ہوئی فائیلوں کو پاسورڈ لگا کر محفوظ رکھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ کی تو ہر فائیل کو آپ پاسورڈ لگا سکتے ہیں۔ پھر ایک اور بھی فائدہ ہے کہ آپ اِن کی ایک سے زیادہ کاپیاں بنا سکتے ہیں جن مختلف جگہوں پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس سے گم ہو جانے کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔ اگر ایک جگہ سے گم ہوگی تو دوسری جگہ اُس کی کاپی پڑی ہوگی!


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *