[vc_row full_width=”stretch_row” content_placement=”middle” el_class=”row-rtl”][vc_column][vc_btn title=”Get your appointment ” color=”warning” size=”lg” align=”center” link=”url:https%3A%2F%2Fwww.drasifkhokhar.com%2Fcontact-us%2F|title:%DB%8C%DB%81%D8%A7%DA%BA%20%DA%A9%D9%84%DA%A9%20%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D8%A7%D9%BE%D9%88%D8%A7%D8%A6%D9%86%D9%B9%D9%85%D9%86%D9%B9%20%D8%A8%DA%A9%20%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA%DB%94|target:_blank”][vc_column_text]

1۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ شفا دینے والا اللہ تعالی ہے اِس لئے اُس سے مسلسل دُعا کرتے رہیں۔ اور جِتنا فائدہ ہوتا جائے اُتنا اللہ کا شکر ادا کرتے جائیں کیونکہ شکر کرنے اور اِحسان کی قدر کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اپنی عطاؤں میں اضافہ کرتے ہیں۔ اِس سے توقع ہے کہ جلد از جلد اور مکمل شفاء مل جائے گی۔
2۔ اگر آپ کو شُوگر، بلڈ پریشر، دمہ یا کوئی اور دائمی بیماری ہو تو اُس کی دوائیاں بند نہ کریں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ احتیاط سے اُس کا علاج کریں تاکہ آنکھ کے اپریشن میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔

3۔  اپریشن کے بعد کم ازکم ایک ہفتہ آنکھ کو عام پانی سے دھونے خصوصاً صابن یا شیمپُو استعمال کرنے سے احتیاط کریں۔

4۔ مُجوّزہ قطرے اندازے سے ڈالنے کی بجائے گھڑی دیکھ کر بتائے گئے وقفے کے مطابق آنکھ میں ڈالیں۔ اِسی طرح کھانے والی ادویات کو بھی بڑی باقائدگی سے اِستعمال کریں۔ اپریشن کے بعد کے ابتدائی دن بہت ہی اہم ہوتے ہیں۔ اِس دوران دوائی کے اِستعمال میں بےاِحتیاطی یا بےقائدگی بعض اوقات کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے کیونکہ نہ جراثیم کسی کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ ہی دوائی۔

5۔ روزانہ صبح آنکھ کی صفائی صاف روئی سے کریں۔  روئی کو پانی میں اُبالیں؛ اُبلنے کا وقت قریباً آدھا گھنٹہ ہونا چاہئے۔ پھر اُسے ٹھنڈا کریں؛ جب نیم گرم ہو جائے تو اُس روئی سے آنکھ کو صاف کرسکتے ہیں۔ بعد میں آنکھ کی صفائی کے لئے رومال وغیرہ اِستعمال کرنے کی بجائے ٹشو پیپر اِستعمال کریں اور ایک ٹشو پیپر کو بار بار اِستعمال نہ کریں۔

6۔ ایک ہفتے تک آگے کو نہ جُھکیں اور وزن نہ اُٹھائیں۔

7۔ آنکھ کو ملنے سے خصوصی پرہیز کریں۔

8۔ نماز کی ادائیگی میں بالکل تعطّل نہیں آنا چاہئے البتّہ آنکھ کا مسح کرتے رہیں۔

9۔ معمولی سُرخی، چُبھن، یا معمول سے کُچھ زیادہ پانی آنا ایک قدرتی امر ہے اِس سے نہ گبھرائیں۔ البتّہ اگر تکلیف زیادہ ہو یا نظر بہت زیادہ کم ہونے لگے تو فی الفور رابطہ کریں بالکل تاخیر نہ کریں۔

10۔ بہت زیادہ لیٹے رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ چہل قدمی کرنا صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔

11۔ کھانے پینے کے حوالے سے کوئی خصوصی اِحتیاط نہیں ہے؛ البتّہ دیگر بیماریوں کے لئے جو اِحتیاطیں بتائی گئی ہیں وہ ضرور کریں۔ گھر میں تڑکا لگانے یا دیگر معمول کی سرگرمیوں کو معطّل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

12۔ آپ کی آنکھ میں ٹانکے لگائے گئے ہیں جِن کو چند ہفتوں بعد نکالا جائے گا۔ ٹانکوں کی وجہ سے بھی نظر میں کچھ دھندلا پن محسوس ہوتا ہے۔

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][/vc_column][/vc_row]

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *