آنکھوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے مینو پر کلک کریں

Myopia قریب نظری

قریب نظری والے مریض وہ ہوتے ہیں جو منفی نمبر کے شیشوں والی عینک لگانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ بعض :بیچارے تو بہت ہی موٹےشیشے لگانے پر مجبور ہوتے ہیں جیسا کہ نیچے کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے:

ان مریضوں کی آنکھوں کی بناوٹ میں قدرتی طور پر ایک نقص ہوتا ہے جو بچے سے بڑا ہونے کے عرصے کے دوران میں پیدا ہوتا ہے۔ نقص یہ ہوتا ہے کہ ان کی آنکھ کی لمبائی نارمل کی نسبت زیادہ لمبی ہوتی ہوتی ہے جیسا کہ نیچے کی تصویر میں نظر آ رہا ہے:

اِسی بات کو اِس تصویر میں دیکھیں کہ آنکھ میں موجود فوکس کرنے کا نظام درخت کی تصویر کو پردے پر بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن بنا نہیں پاتا اور تصویر یا بالکل نہیں بنتی یا پھر دھندلی سی بنتی ہے کیونکہ ریٹینا اپنی جگہ سے بہت پیچھے ہے:

اِسی بات کو اِس تصویر میں دیکھیں کہ آنکھ شعاعوں کو فوکس کہاں کیا جا رہا ہے اور ریٹینا کس جگہ پر ہے:

قریب نظری یعنی Myopia والے مریض کو عینک کے بغیر کیسا نظر آتا ہے اور عینک لگانے سے کیسا نظر آتا ہے ان تصاویر کو دیکھنے سے اچھی طرح سمجھ آ سکتا ہے:


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× For appointment click here