چونکہ قرنیہ کی گولا ئی کو تبدیل کرنے سے اُس کی روشنی کو فوکس کرنے کی طاقت تبدیل کی جا سکتی ہے اِس لئے لیزر کے ذریعے قرنیہ کی بیرونی سطح کی گولائی کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ عینک کے نمبر کے حساب سے کِسی حصے کو زیادہ گول کر دیا جاتا ہے اور کسی حصےکی گولائی کو کم کر دیا جاتا ہے۔ اِس تبدیلی سے مختلف چیزوں سے منعکس ہو کر آنے والی روشنی آنکھ کے پردے پر صحیح طرح فوکس ہو نے لگتی ہے اور آنکھ کو بغیر کسی سہارے [یعنی عینک یا کنٹیکٹ لینز وغیرہ] کے صاف نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ درج زیل تصویرکی مدد سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس اپریشن میں کیا کیا جاتا ہے
Leave a Reply